Daily Roshni News

جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت نے عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کرلیا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے بانی عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعے میں جی ایچ کیو پر حملے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ عمران خان ان دنوں پنڈی کی اڈیالا جیل میں قید ہیں۔

Loading