Daily Roshni News

حافظ محمد بلال اسلم ، گزشتہ 35 سال سے نور الاسلام مسجد  دی ہیگ میں نماز تراویح کی امامت کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہیں ۔

حافظ محمد بلال اسلم ، گزشتہ 35 سال سے نور الاسلام مسجد

 دی ہیگ میں نماز تراویح کی امامت کے فرائض

احسن طریقے سے سرانجام دے رہیں ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔ جاوید عظیمی ) بروز سوموار 16 ما رچ 2026 کو لیلتہ القدر کی بابرکت تقریب کا انتظام و انصرام کیا گیا۔جس میں نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے متذکرہ رات کے فیوض برکات سمیٹے ۔ دی ہیگ کی معروف متحرک مذہبی شخصیت حافظ محمد بلال اسلم چشتی نے لیلتہ القدر  کو نماز تراویح کے جاری سلسلے کو مکمل کیا اور پر اثر اجتماعی دعا بھی کروائی۔ مذکورہ مرکز کی انتظامیہ اور فرینڈز آف روشنی نیوز فورم کے چمکتے ستارے چوہدری اکرام الحق جو حافظ بلال کے قریبی رشتہ دار   بھی ہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔ بعد ازاں نزول قرآن کی خوشی میں شرکائے تقریب کی تواضع اشیائے خوردو نوش سے کی گئی۔

یاد رہے قاری و حافظ محمد بلال اسلم گزشتہ 35سال سے دی ہیگ  کی کشادہ خوبصورت مسجد نور الاسلام میں نماز تراویح کی امامت کے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

Loading