ہالینڈ، حجاز مقدس میں موجود راجہ سجاد سے روشنی نیوز کے
جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون بیت اللہ اور روضہ رسول ﷺ
کی حاضری پر ایمان افروز گفتگو اور دعائیہ کلمات۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نیوز ڈیسک) دی ہیگ کی جانی پہچانی متحرک شخصیت راجہ سجاد حیدر آجکل عمره کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ بروز اتوار 22 فروری 2026 کو آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے دعاوں کی التماس کے لئے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا تو راجہ سجاد حیدر نے خوشی اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں کیں ۔ گفتگو کےدوران انھوں نے خانہ کعبہ اور اللہ تعالیٰ رسول محتشم اور محبوب مکرم کے روضہ انور کی حاضری پر تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جب میں کعبہ شریف کا طواف کر رہا تھا تو میری آنکھوں سے آنسوؤں کی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ، میری حسرت تھی کہ حجراسود کو بو سہ دوں اللہ تعالٰی نے میری حسرت کو دیکھتے ہوئے کے مجھے حجر اسود کے بوسے کا اعزاز بھی عطا کر دیا۔ اس وقت جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں رسول محتشمﷺ کے محبتوں کے شہر مدینہ منورہ میں موجود ہوں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ بڑے ہی محبت بھر انداز میں راجہ سجاد حیدر نے کہا جاوید عظیمی صاحب میں نے دونوں مقدس مقامات پر آپ کے لئے پر خلوص دعائیں کیں ہیں اورجن دوست احباب نے دعاؤں کے لئے کیاتھا ان سب کے لئے ذمہ داری سے دعا ئیں کی ہیں۔ گفتگو کے اختتام پر جاوید عظیمی نے راجہ سجاد کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
یاد رہے راجہ سجاد حیدر اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت کے لئے حجاز مقدس میں موجود ہیں، جبکہ مقدس مقامات کی زیارات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
![]()



