Daily Roshni News

حساس انسان

منزل تک وہی لوگ پہنچتے ہیں جو دوسروں کے لئے  راستے بناتے ہیں۔ حالات کی تیز آندھیوں میں روشن چراغوں کی لو  پھڑ پھڑانے لگے تو آگے بڑھ کر حفاظت کریں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔حساس انسان )منزل تک وہی لوگ پہنچتے ہیں جو دوسروں کے لئے  راستے بناتے ہیں۔پتھر نہیں بنتے۔۔ جو راہ کی رکاوٹ ہے

بلکہ بہتا ہوا پانی بن جاتے ہیں جو پیچھے آنے والوں کے لئے راہیں ہموار کرتا ہے۔۔

  جو دل میں امید کی شمع جلاتے ہیں اور اپنے ہم سفر ساتھیوں  کے لئے خیر کی روشنی بن کہ جگماتے ہیں

جو تھکے ہارے مسافروں کے لئے راحتوں کے سایہ دار شجر اگاتے ہیں۔۔

جو ٹوٹے ہوئے حوصلوں کے لئے ہمت و بہادری کی مثال بن جاتے  ہیں ۔۔

جو ناکامیوں کے زخموں کو خلوص کا سکون آمیز مرہم لگاتے ہیں ۔۔

جو طویل مسافت سے تھک جانے والوں کے بوجھل وجود کو شفقت و پیار سے سہارا دیتے ہیں

 جو شل ہوتے قدموں کے چھالے گنتے ہیں اور  مسیحا بن جاتے ہیں

 جو بنا کسی صلے و غرض کے محبتیں بانٹتے ہیں

جن کی سماعتیں درد کی آواز سے آشنا ہیں

جن کی آنکھوں میں احساس کی جھلک دکھائی دیتی ہے

جن کے ہاتھوں میں  کندھے پہ تھپکی دینے کی گرماہٹ ہے

جن کی مسکراہٹ  اداسیوں کو ہرا  دیتی ہے

جن کے الفاظ دل میں  نئے عزم جگاتے ہیں

ایسے جگمگ کرتے روشن چراغوں سے انسان ہمارے اردگرد ضرور ہوتے ہیں کبھی مخلص دوست کبھی استاد یا کسی پیارے رشتے کی صورت میں اللہ کی خاص نمعت ہوتے ہیں ایسے انسان

خوش قسمت ہیں  وہ لوگ جنکو ایک بھی ایسا انسان میسر

ہے جس کا دل احساس سے بھرا ہوا ہو جو فقط محبت کرنا جانتا ہو

اور اگر کبھی حالات کی تیز آندھیوں میں ان روشن چراغوں کی لو  پھڑ پھڑانے لگے تو آگے بڑھ کر دونوں ہاتھوں سے انکی حفاظت کریں جب تک وہ پرسکون نہ ہو جائیں یہ انکا حق ہے۔

🍂درویش 🍁

Loading