ہالینڈ ، حسن ٹریول کی ہوائی ٹکٹ کے لئے قرعہ اندازی
سماجی شخصیت چوہدری اقبال نے پاکستان کا ٹکٹ جیت لیا ۔
فرینڈز آف روشنی فورم اور کمیونٹی کی دیگر شخصیات کی مبارکباد –
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) ہالینڈ میں پاکستان فیسٹیول کا انعقاد بروز اتوار 25 جنوری 2026 کو کیا گیا۔ اس میگا پروگرام کی رونق کو دوبالا کرنے کے لئے مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ ان میں حسن ٹریول کی جانب سے بھی اسٹال لگایا، مذکورہ ٹریول ایجنسی کے مالک حسن لطیف نے ایمسٹرڈیم سے پاکستان ریڑن ائیر ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی جس کےنتیجے میں دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت اور فرینڈز آف روشن فورم کی ٹیم کے متحرک رکن چوہدری محمد اقبال قاضیاں کو پاکستان کے سفر کے لئے مفت ٹکٹ مل گیا ۔ پاکستانی میلے میں موجود فرینڈز آف روشنی فورم کے محمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود، چوہدری بنارس علی ، چوہدری عمران چھپر اور کمیونٹی کی دیگر نمایاں شخصیات نےصمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔
![]()




