حضر ابو بکر صدیق. (رضی اللہ عنہ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کا ایک واقعہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب ( روضتہ الحسین و نزعة المشتاقین) میں لکھتے ہیں کہ
حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ روزانہ صبح کی نماز کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کو غائب پاتے۔ وہ دیکھ رہے تھے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز کی ادائیگی کیلئے تو باقاعدگی سے مسجد میں آتے ہیں مگر جونہی نماز ختم ہوئی وہ چپکے سے مدینہ کے مضافاتی علاقوں میں ایک دیہات کی طرف نکل جاتے ہیں۔ کئی بار ارادہ بھی کیا کہ سبب پوچھ لیں مگر ایسا نہ کر سکے۔ ایک بار وہ چپکے سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے چل دیئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دیہات میں جا کر ایک خیمے کے اندر چلے گئے۔ کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نکل کر واپس مدینہ شریف کی طرف لوٹ چکے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُس خیمے میں داخل ہوئے، کیا دیکھتے ہیں کہ خیمے میں ایک اندھی بڑھیا دو چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بڑھیا سے پوچھا: اے اللہ کی بندی، تم کون ہو؟ بڑھیا نے جواب دیا: میں ایک نابینا اور مفلس و نادار عورت ہوں، ہمارے والدین ہمیں اس حال میں چھوڑ کر فوت ہو گئے ہیں کہ میرا اور ان دولڑکیوں کا اللہ کے سوا کوئی اور آسرا نہیں ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پھر سوال کیا: یہ شیخ کون ہے جو تمہارے گھر میں آتا ہے؟ بوڑھی عورت نے جواب دیا کہ میں اس شیخ کو جانتی تو نہیں مگر یہ روزانہ ہمارے گھر میں آکر جھاڑو دیتا ہے، ہمارے لیے کھانا بناتا ہے اور ہماری بکریوں کا دودھ دوہ کر ہمارے لیے رکھتا اور چلا جاتا ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ سن کر رو پڑے اور کہا: اے ابو بکر (رضی اللہ عنہ )، آپ نے اپنے بعد کے آنے والے حکمرانوں کیلئے ایک تھکا دینے والا امتحان کھڑا کر کے رکھ دیا ہے۔
دوستو یہ تھے وہ سچے لوگ جن کے دل میں جذبہ ایثار کوٹ کوٹ کے بھرا تھا ۔
اللہ پاک کڑوڑوں رحمتیں عطا فرمائے۔
Follow us
![]()

