Daily Roshni News

حضرت انسان میں رشتہ ازدواج کی اہمیت۔

حضرت انسان میں رشتہ ازدواج کی اہمیت۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جہاں تک انسان کی جنسی ہوس اور تسکین کا تعلق ہے اس کے لیے نہ کوئی خاص وقت ہے. اور نہ کوئی خاص موسم متعین ہے .جس میں انسان اپنے نفس پر قابو نہیں پا سکتا۔ سوائے مخصوص حالات میں اگر انسان غیر معمولی یا غیر متوازن جنسی خواہشات کا مالک ہو۔ یہ جنس ہی ہے. جو دو مختلف جنس ایک دوسرے کی طرف کشش رکھتا ہے. لیکن یہ کشش اس قدر قوی اور توانا نہیں کہ جسمانی حد بندیوں کو ختم کر دے۔ غرضیکہ ہم وہی انسان ہیں جو اپنی جنسی خواہشات پر بہرحال قابو پا سکتے ہیں .اور دنیا کے اور بہت سے کارہائے نمایاں انجام دے سکتے ہیں.

ہمارا کلچر اور معاشرہ اس بات کا مرہونِ منت ہے .کہ ہمارے اندر صلاحیت نام کی عظیم قوت موجود ہے .جو بہت سارے کارہائے نمایاں ہم سے انجام دلاتی ہے. جن کی سماجی قدریں کافی اہم ہیں۔ ویسے بعض افراد اور طبقہ کے لیے محض جنسی اختلاط خوشیوں اور مسرتوں کا سرچشمہ ہو سکتا ہے. اور اس میں افزائش نسل کا کوئی جزو نہیں بھی ہو سکتا. لیکن تمام لوگوں کو اس سے اتفاق نہیں۔ خاص طور پر کچھ لوگ جو ان امور کو ناقدانہ نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں. اور ان کا جائزہ بے لوث اور ذاتیات سے بلند ہوتا ہے۔

جنسی اختلاط کو دراصل ایک ورزشی مشغلہ تصور نہیں کرنا چاہیے. جو صحت کو قائم رکھ سکتا ہے یا ایک دوا جو انسان کو صحت مند رکھ سکتی ہے. درحقیقت جنسی اختلاط ان تصورات سے بالاتر شئے ہے۔

صحیح جنسی رشتہ کا مطلب ہے کہ جانبین میں پیار و محبت کا جذبہ ہو۔

ایک عورت اور مرد دو الگ الگ ’’صنف‘‘ ہیں

,انہیں یہ تصور کرنا چاہیے کہ ایک عورت اور مرد دو الگ الگ ’’صنف‘‘ ہیں. اور ان دونوں کی یک جائی ہی ان کو مکمل کر سکتی ہے۔ ذات منفرد کو دوسری ذات میں اس طرح ضم کر دینا چاہیے کہ کوئی انفرادیت باقی نہ رہے.اگر ایسا ہوجائے تب ہی ہم اسے زندگی کی صحیح خوشگواری کے نام سے موسوم کریں گے. ایک خاندان کی بنیاد کے لیے شادی ایک لازمی امر ہے ۔ شادی کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنی سماجی ذمہ داریوں کو پہچانتا ہے۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کی یکجہتی بھی ایک دوسرے کو ہر حال میں مدد پہنچاتی ہے. اور اس سلسلہ میں جو سب سے اہم بات ہے. وہ یہ ہے کہ اس سے نظریہ آبادی اور اس کی رفتار کو تقویت پہنچاتی ہے۔

ہماری جنس کو سماج اور معاشرے کی بہبود میں کتنا بڑا دخل ہے

اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہماری جنس کو سماج اور معاشرے کی بہبود میں کتنا بڑا دخل ہے اور ازدواج کی کیا اہمیت ہے۔ ایک امر مسلمہ ہے کہ آئندہ نسل کے ہم ہی محافظ ہیں اور ہماری ہی نسل آئندہ نسل کو جنم دے گی ہمیں ایک صحتمند ماحول اور انسانی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ موجودہ نسل کا کام کیا ہے اور اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں اس کا احساس اور اس کی سعی انسانی فریضہ ہے اور تب ہی ہم صحتمند ماحول اور منصفانہ طور پر بچوں کی پیدائش میں حصہ لے سکتے ہیں۔

میں بہت عرصے سے سیکس پر پوسٹ کی صورت میں ٹاپک کو زیرِ بحث لا چکا ہوں تاکہ ہم جنس کے تمام عملی اور نظری پہلوئوں کو سمجھ سکیں۔

جنس اور سیکس نے ہمیں چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے اگر آپ باپ ہیں تو تب بھی بیٹا اور شوہر ہیں تو تب بھی۔ اس سے چھٹکارا ممکن نہیں تو پھر ہم کیوں نہ اس سے متعلق صحیح اور درست معلومات حاصل کریں اور زندگی کو صحیح سمت سفر کرنا سکھائیں۔ کیونکہ ابھی تک ہمارے ہاں جنس پر گفتگو کرنا اچھا نہیں خیال کیا جاتا اور جو کچھ غلط صحیح معلومات سینہ بسینہ ہم تک پہنچتی ہیں اس پر عمل کرنے پر ہم مجبور ہوتے ہیں۔ حالانکہ جس طرح زندگی کے کسی بھی شعبے میں صحیح نظریات اور درست نقطۂ نظر ہماری علمی اور اخلاقی ضرورت ہے اسی طرح سیکس اور جنس کے معاملات میں بھی ہم صحیح اور درست نظریات کے محتاج ہیں ورنہ ہم بہت بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

جنسی معاملات پر تعلیم کی ایک حد مقرر ہونی چاہیے

اس میں کوئی شک نہیں کہ جنسی معاملات پر تعلیم کی ایک حد مقرر ہونی چاہیے تاکہ یہ معاملات اپنے دائرے سے نکل کر اخلاقی بگاڑ کا سبب نہ بنیں لیکن ان کو شجر ممنوعہ قرار دے کر اس پر گفتگو کی گنجائش ہی نہ چھوڑنا ایک دوسری انتہا ہے جو درست نہیں ہے۔ آج یہ المیہ ہے کہ اس موضوع پر ہماری رہنمائی کہیں بھی نہیں ہوتی ہمارے گھر، ہمارے تعلیمی ادارے، ہمارے مذہبی اور اخلاقی تعلیم کے مراکز سبھی اس موضوع پر خاموش ہیں تو آخر اس ضروری موضوع پر کہاں سے راہنمائی اور معلومات حاصل کی جائیں۔

اس مشکل کے پیش نظر ہم نے سوشل مڈیا پر پیج کا انتخاب کیا تاکے اپنے پاکستانی قارئین تک درست معلومات پہنچائی جائیں۔ کیونکہ جنسی معلومات کے درست حصول پر جب ہمارے لیے تمام دروازے بند ہیں تو ایک ہی ذریعہ یعنی سوشل مڈیا رہ جاتی ہے جو ہماری رہنمائی کر سکتی ہے اور ہم اس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ آجکل کے دور میں لوگوں نے کتاب پڑھنا چھوڑ دیے ہے جو بھی معلومات چاہیے ہوتی ہیں لوگ سوشل مڈیا کا سہارہ لیتے ہیں

لہٰذا میرے پیج سے جڑے رہیں آپ کو جنس کے درست حقائق سے وقتن فوقتن آگاہ کرتے رہیں گے ۔

اگر پیج اچھا لگتا ہیں آپکو تو لائق شیر اور کمینٹ ضرور کریں تاکے ہر آنے والی پوسٹ آپکی اپنی وال پر نظر آئے اور آپ فائدہ اٹھاتے رہیں۔

#نوٹ

👈مہلک امراض کی تشخیس و تجویز،مشورہ اور علاج بالغذاء دوا کیلیئے مفت مشورہ صبح( 8 تا رات 8 )بجے تک روزانہ کر سکتے ہیں۔

حکیم محبت علی مغیری

حکیم شمس الدین مغیری

(BUMS) (RUMP)

فاضل طب و جراح

رجسٹرڈ نیشنل کاوّنسل فار طب اسلام آباد

03132980528👈WhatsApp

03040363523

Loading