Daily Roshni News

حضرت علی علیہ السلام  کے یوم ولادت کی پروقار تقریب ، حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔

حضرت علی علیہ السلام  کے یوم ولادت کی پروقار تقریب ، حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔

ہالینڈ  ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔ رپورٹ  ۔۔۔۔ راجہ فاروق حیدر  ) حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام بسلسلہ ولادت امیر المو منین حضرت علی علیہ سلام کے سلسلے میں محفل علی دی ہیگ میں جشن مولود کعبہ شاندار تقریب کا انقاد کیا گیا جس میں نظامت کے فرائیض سید اعجاز حسین سیفی نے ادا کیے شاعر اہل بیت سید علی اقبال  توصیف حسین راجہ فاروق حیدر عون رانا   علی وقاص  محمد مر تضی علی بٹ اور دیگر نے بحضور امیر المومنین منظوم خرآج عقیدت پیش کیا بچوں نے مقامی ڈچ زبان میں بھی تقاریر ک کیں مولانا محمد عباس سیال نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حضور نبی کریم نے فر مایا جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا علی مولا ہیں  آپ کی آمد خانہ کعبہ میں ہوئ اور شہادت مسجد میں عدل و انصاف  شجاعت و بہادری میں آپ کا کوئ ثانی نہیں  آپ نے ساری زندگی زہدو تقوی میں گزاری  آپ کی حیات طیبہ تمام امت مسلمہ کے لئیے مشعل راہ ہے  دین اسلام کی بقا اور اشاعت کے لئیے آپ کی اور آپ کے خاندان کی گراں قدر خد مات ہیں وہ تمام امت مسلمہ کے اتحاد کے لئیے مینار ہیں رسول اکرم کا ارشادگرامی ہے جس طرف علی ہونگے حق اسی طرف ہوگا  حضرت علی کا ذکر بھی عبادت قرار دیا   سید الانبیاء کو حضرت علی سے گہری محبت تھی

Loading