حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ معاہدے پر آج دستخط ہونے کا امکان
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدے پر آج باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ معاہدے پر آج دوپہر تک فریقین کی جانب سے دستخط متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ جنگ بندی نافذ العمل ہونےکا امکان ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج غزہ سے جزوی انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لے گی۔
یہ بھی پڑھیں
صدر ٹرمپ نے عالمی امن کیلئے غیر متزلزل عزم دکھایا، وزیراعظم کا غزہ معاہدے کا خیر مقدم
یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ جنگ بندی معاہدےکا خیر مقدم، شرائط کی مکمل پاسداری کی اپیل
اسرائیل حماس معاہدہ: یرغمالیوں کی رہائی کب شروع ہوگی؟ امریکی صدر نے بتادیا
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے آج دو اجلاس بلا لیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی واپسی کے لیے غزہ معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے پر دستخظ کر دیے ہیں، امید ہے کہ پیر سے یرغمالیوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔
یو این سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف عالمی رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کی ایک اچھی کوشش قرار دیا ہے۔