Daily Roshni News

حمزہ راٹھور کو اسلام آباد ایرپورٹ پر روکنا طیارے سے آف لوڈ کرنا ،  گرفتار کرکے نامعلوم جگہ لے جانا اور  فیملی کو ہراساں کرنا قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔

حمزہ راٹھور کو اسلام آباد ایرپورٹ پر روکنا طیارے سے آف لوڈ کرنا ،  گرفتار کرکے نامعلوم جگہ لے جانا اور  فیملی کو ہراساں کرنا قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔

والسال برطانیہ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ) پاکستانی ارباب اختیار اور حکومتی اہلکاروں کا آزادی  پسند  طالب علم رہنما کو  بیرون ملک سفر سے روکنا انتہائی تشویش ناک ہے ۔

حکومت پاکستان اور اس کے اہلکاروں نے ریاست جموں کشمیر کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگا کر ان کو بیرون ملک جانے کا سلسلہ بند نہ کیا تو بیرون ملک کشمیری انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

حمزہ راٹھور کو فوراَ رہا کرکے ان کو فیملی کے حوالے کیا جاۓ ۔ اور کشمیریوں کا معاشی قتل کرنے کا نیا سلسہ  ختم کیا جاۓ ۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے نائب صدر احسان انصاری نے ایس ایل ایف کے رہنما حمزہ راٹھور کو طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرنا اور نا معلوم جگہ پر لے جانے پر سخت ردوعمل کا اظہار کرتے ہوے اس کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے ۔ حکومت پاکستان اور اس کے اہلکاروں نے جو کشمیر کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگا کر ان کو طیاروں سے آف لوڈ کرکے نامعلوم مقام پر لے جانا ،  انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ ان کا معاشی قتل ہے ۔ جو کشمیریوں اور خاص کر لبریشن فرنٹ کے کارکنوں کی برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے کہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں ۔ یہ سلسلہ بند کرتے ہوے انہیں وہ تمام  بلا روک ٹوک سفری سہولیات میسر کی جائیں ۔ جو ان کا قانونی حق ہے۔  اور پاکستان ان پر عمل کرنے کا پابند ہے ۔ پاکستان نے بین الاقوامی دنیا کے سامنے وعدہ کر رکھا ہے ۔ کہ وہ ہر قسم کی سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا خیال رکھے گا ۔ اب پاکستانی حکمرانوں اور ان کے اہلکاروں نے کشمیر کو اپنی کالونی سمجھ کر کالے قوانین کا سہارا لے کر بے گناہ کشمیریوں پر آۓ روز نئی نئی ایف آئی آر درج کرکے ان کو بلا جواز مقدموں میں الجھاتے ہوے گرفتار کرنے ان کی فیملی کو ہراساں کرنے اور ان کا معاشی قتل کرنے کا نیا کھیل شروع کر دیا ہے ۔ جو کسی طور پر اہل کشمیر کو منظور نہیں ۔ وہ اس کے خلاف ہر قدم اٹھانے میں حق بجانب ہوں گے ۔ جس سے یہ وحشیانہ طرز عمل رک سکے ۔ لبریشن فرنٹ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ہر پلیٹ فارم  پر آواز اٹھاتے ہوے احتجاج کو سلسلہ شروع کرے گی ۔

Loading