حُسن اَور سُنہری تناسب (Beauty & Golden Ratio):
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )فیبوناچی سلسلہ میں ایک نہایت دل چسپ پہلو یہ بھی ہے کہ سلسلہ کے کوئی سے دو ساتھ ساتھ موجود نمبرز میں سے بڑے نمبر کو چھوٹے نمبر پر تقسیم کرنے سے ایک نمبر (۔۔۔1.618) حاصل ہوتا ہے جسے “گولڈن ریشو” کہا جاتا ہے۔ تقسیم کے لیے ہم جس قدر بڑے نمبرز کا انتخاب کریں گے، گولڈن ریشو کی قیمت اتنی ایکیوریٹ ہوتی چلی جاتی ہے۔ گولڈن ریشو، ہمیں “حُسن” کے ایک الگ ہی جہان میں لے جاتی ہے جس میں “وجودِ زن” کا تذکرہ بھی شامل ہے۔ گولڈن ریشو کا حُسن، توازن کا حُسن ہے۔ اس کا تعلق کسی ایک شے سے نہیں، بلکہ توازن (Balance) سے ہے۔ یہ تناسب:
-
پھولوں کی پنکھڑیوں میں
-
سیپیوں (Shells) کی ساخت میں
-
پتوں کی ترتیب میں
-
فنِ تعمیر اور مصوری میں
-
انسانی جسم کے تناسب میں
بار بار سامنے آتا ہے۔
جب حُسن بھی ریاضی کا محتاج ہے تو پھر بھلا ریاضی سے کیا ناراضی؟ 😍
![]()

