Daily Roshni News

خطرہ: 23andMe کی مالی مشکلات اور آپ کا جینیاتی ڈیٹا۔

خطرہ: 23andMe کی مالی مشکلات اور آپ کا جینیاتی ڈیٹا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کیا آپ کا جینیاتی راز بھی خطرے میں ہے؟ جی ہاں! مشہور بایوٹیک کمپنی 23andMe، جو اپنے صارفین کے لیے DNA ٹیسٹ فراہم کرتی ہے، اب دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ یہ صورتحال لاکھوں لوگوں کے لیے تشویش کا باعث ہے جو اپنی جینیاتی معلومات کے محفوظ ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

2007 میں شروع ہونے والی اس کمپنی نے 14 ملین صارفین کے ڈیٹا کو جمع کیا، جو آپ کی نسل، صحت اور مختلف خصوصیات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ بس ایک تھوڑی سی تھوک کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں کہ آپ کہاں سے آئے ہیں اور آپ کے جسم میں کیا چل رہا ہے۔

 لیکن حالیہ مالی مشکلات، جن میں 7 ملین صارفین کے ڈیٹا کی خلاف ورزی اور ایک کلاس ایکشن مقدمہ شامل ہے، نے کمپنی کو بڑی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ 2024 تک، کمپنی کے حصص کی قیمت 97% سے زیادہ کم ہو چکی ہے اور گزشتہ مہینے سات خود مختار ڈائریکٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ 23andMe کے وسیع جینیاتی ڈیٹا کا کیا ہوگا؟ اگر کمپنی دیوالیہ ہو جاتی ہے یا بیچی جاتی ہے، تو آپ کی معلومات کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ صارفین کی رازداری اہم ہے، لیکن قانونی معاہدے بتاتے ہیں کہ ایسی صورت میں آپ کا ڈیٹا بیچا یا منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ DNA ٹیسٹنگ سروسز کے استعمال کے اثرات پر غور کرنا ضروری ہے۔ اگرچہ یہ ٹیسٹ لوگوں کو اپنے کھوئے ہوئے خاندان سے ملانے یا صحت کے خطرات کو جاننے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں، لیکن یہ غیر متوقع اور پریشان کن معلومات بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

 اگر آپ نے کبھی بھی 23andMe کا ٹیسٹ کروانے کا سوچا ہے، تو اپنی پرائیویسی کی پالیسیوں کا بغور جائزہ لیں۔ مستقبل کے کسی بھی فیصلے سے پہلے اپنے جینیاتی راز کو محفوظ رکھی۔

ترجمہ و تلخیص:  حمزہ زاہد۔

ماخذ: ہاشم الغیلی، فیس بک پیج.

مزید پڑھیں: https://shorturl.at/DzaDP

نوٹ: اس طرح کی مزید معلوماتی پوسٹس کیلئے مجھے فالو کریں۔ براہِ مہربانی اگر اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کریں تو اصل لکھاری کا نام ساتھ ضرور لکھیں۔

Loading