خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ، اس کے بغیرخطے میں دیر پاامن کا قیام ناممکن ہے ،عامر آفتاب قریشی سفیر پاکستان یونان
ایتھنز:یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔انصراقبال بسراء )سفارتخانہ پاکستان یونان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے پاکستان ہاؤس ایتھنز یونان میں پروقار تقریب،تقریب میں پاکستان کی سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی تنظمیوں کے مندوبین اور کشمیری کمیونٹی کے اکابرین نے شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بُلند کی ،تقریب کا آغاز کلام الہی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا،نظامت کے فرائض احسن نبیل ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان نے اد کیے ، تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان یونان عامرآفتاب قریشی کا کہنا تھا کہ
عالمی برادری کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار داد وں پر عملدرآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،
پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تقریب سے اظہار خیال کرتے کرتے ہوئے صدر فرینڈز آف کشمیر چوہدری موسی خان کا کہنا تھا مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اس کے حل کے بغیر خطہ ترقی نہیں کرسکتا،
انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا سنجیدہ نوٹس لیں،تقریب کے آخر میں امت مسلمہ ،کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی، تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ڈنر پیش کیا گیا۔