Daily Roshni News

خفیہ نیکی کا عظیم سبق۔۔۔انتخاب  ۔۔۔۔۔  میاں  عمران

✨ خفیہ نیکی کا عظیم سبق ✨

انتخاب  ۔۔۔۔۔  میاں  عمران

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔۔۔  میاں  عمران )کہتے ہیں کہ حضرت بشر حافی رحمہ اللہ علیہ سے سارا زمانہ محبت کرتا تھا۔ بغداد کا ہر شخص ان کی عزت کرتا تھا۔ ایک شخص نے کہا: “بابا! مجھے آپ کا ایک عمل سمجھ نہیں آتا، آپ فرض نماز تو مسجد میں ادا کرتے ہیں مگر باقی نمازیں مسجد میں نہیں پڑھتے!” 🌷

ایک دن اس نے ارادہ کیا کہ جمعہ کے بعد ان کا پیچھا کرے اور حقیقت جانے۔ وہ کہتا ہے: “میں نے بھی آج سنت اور نوافل چھوڑ دیے تاکہ دیکھ سکوں کہ یہ کیا کرتے ہیں۔” 🌷

حضرت بشر حافی رحمہ اللہ علیہ جلدی مسجد سے نکلے، ایک کباب کی دکان پر گئے اور کباب خریدا۔ میں نے دل میں کہا: “اس عمر میں بھی کباب؟ شاید اسی لیے نوافل چھوڑ دیے!” 🌷

پھر وہ نان بائی کے پاس گئے اور گرم نان لیا۔ میں نے سوچا: “لوگ تو رات کی روٹی کھاتے ہیں، یہ گرم نان کھا رہا ہے!” 🌷

اس کے بعد وہ شہر سے نکل کر جنگل کی طرف چل پڑے۔ میرے دل میں خیال آیا: “یہ اکیلے بیٹھ کر مزے کرے گا، اسی لیے عبادت چھوڑ دی!” 🌷

مگر آگے جا کر ایک ٹوٹا پھوٹا کچا گھر آیا، دروازہ باہر سے بند تھا۔ حضرت نے کنڈی کھولی اور اندر داخل ہوئے۔ وہاں ایک فالج زدہ بوڑھا بے بسی کی حالت میں پڑا تھا۔ 🌷

حضرت نے اپنی پگڑی اتاری، اس کے منہ کو صاف کیا، پانی سے دھویا، اس کی ٹانگوں کو ڈھانپا اور نہایت محبت سے روٹی کے لقمے بنا کر اسے کھلانے لگے۔ 🌷

پھر نہایت عاجزی سے فرمایا: “بابا! ناراض نہ ہونا، مجھے جمعہ کے دن آنے میں کچھ دیر ہو جاتی ہے۔” 🌷

وہ بوڑھا رو پڑا اور بولا: “چودہ سال ہو گئے، تم روز آتے ہو۔ میں نہیں جانتا کب تک اس حالت میں رہوں گا، اور تم کب تک آتے رہو گے!” 🌷

حضرت بشر حافی رحمہ اللہ علیہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ فرمانے لگے:

“لوگ سمجھتے ہیں کہ میں عبادت کی وجہ سے مقام پر پہنچا ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں نوافل پڑھتا ہوں… حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ میں تو اس بندے کی خدمت کرتا ہوں، اور اللہ نے اسی کی برکت سے مجھے عزت دی ہے۔” 🌷

ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے اعمال کو سنواریں، خفیہ نیکیوں کو اپنائیں اور مخلوقِ خدا کی خدمت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ 🌷

دوستو…!!!

آخر میں ایک گزارش ہے کہ اگر کوئی ویڈیو، قول، واقعہ یا تحریر آپ کو پسند آئے تو اسے پڑھنے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کیا کریں۔ یقین کریں، اس میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے مگر ہو سکتا ہے یہی لمحہ کسی کی زندگی بدل دے۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں ❤️

جزاک اللہ خیرا کثیرا۔

#حضرت_بشر_حافی

#BishrHafi

#خدمت_مخلوق

#خفیہ_نیکی

#اسلامی_داستان

#صوفی_بزرگ

#خلق_کی_خدمت_خالق_کی_عبادت

#IslamicStory

#SufiWisdom

#HiddenGoodDeeds

#ServiceToHumanity

#SpiritualLessons

#MuslimInspiration

#AllahKiRaza

#توبہ_اور_زہد

#IslamicReminder

Loading