Daily Roshni News

خلابازوں نے 7 اپریل 2026ء کو ملکی وے کہکشاں کا یہ سحر انگیز منظر ریکارڈ

آرٹیمس ٹو کے خلابازوں نے 7 اپریل 2026ء کو ملکی وے کہکشاں کا یہ سحر انگیز منظر ریکارڈ کرکے زمین پر ہمیں بھیجا ہے۔ اگرچہ ہم ہبل اور جیمز ویب جیسی بڑی ٹیلیسکوپس کے ذریعے اِیسے مشاہدات پہلے بھی کرتے رہے ہیں، لیکن خلا کے اُس مقام سے انسانی آنکھ نے جو شفافیت دیکھی ہے وہ زمین سے انسانوں کے لیے دیکھ پانا ممکن نہیں تھا، کیونکہ ہماری زمین پر موجود فضائی گرد و غبار، بادلوں کی رکاوٹ اور مصنوعی روشنیوں کی آلودگی ملکی وے کے اصل حسن کو دھندلا دیتی ہے۔ جںکہ آرٹیمس ٹو کے خلابازوں نے اِن تمام زمینی رکاوٹوں سے پرے ہوکر کائنات کی وسعتوں کو اُس کی اصل اور فطری شکل میں نہ صرف خود دیکھا ،، بلکہ اِس لازوال نظارے کو تصویر کی صورت میں ہم تک بھی پہنچایا۔

تصور کا کریڈٹ ناسا آرٹیمس ٹو مشن کو جاتا یے۔

بنتِ حق
سائنس کی دنیا

Loading