خیبرپختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ قانون امن جرگے میں کیےگئے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے اس پر سپریم کورٹ سے اسٹے لے رکھا تھا، موجودہ صوبائی حکومت اپنا اسٹے واپس لے رہی ہے۔
آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی صوبے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یہ قانون کیوں پاس کیا گیا تھا؟ اُس وقت کےحکومتی اراکین ہی بتاسکتے ہیں۔
![]()

