دعاؤں سے علاج
اعصابی و نفسیاتی امراض
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ڈپریشن : میری ساس سب سے محبت اور سب کا خیال رکھنے والی خاتون ہیں۔ ڈیڑھ سال سے انہیں ہائی بلڈ پر یشر رہنے لگا ہے۔ چھ ماہ پہلے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے وہ ڈپریشن میں بھی رہنے لگی ہیں۔
ڈپریشن کی وجہ سے ان کی صحت روز بروز گرتی جارہی ہے۔ کھانا پینا بھی کم ہو گیا ہے۔ وہ سب سے ناراض رہتی ہیں۔ بات بات پر غصہ بھی کرنے لگی ہیں۔ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو فوراً گلے لگا کر پیار کرنے لگتیں ہیں۔ وہ خود کوا کیلی محسوس کرتی ہیں۔ ان کے تین بیٹے اور بہوئیں ان کے ساتھ رہتے ہیں اور سب ہی ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
جواب : ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ ڈپریشن سے نجات کے لیے صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ :
لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ الأَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوتِ وَالأَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ
تین تین مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر آپ کی ساس اپنے اوپر دم کر لیں یا کوئی اور پڑھ کر ان پر دم کر دے۔ یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
اپنی ساس صاحبہ سے کہیں کہ جب بھی انہیں غصہ آئے یا وہ خود کو تناؤ میں محسوس کریں تو اکیس مرتبہ لاحول ولا قوة الا بالله تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں۔
خود کو کمتر و حقیر سمجھنا: سوال: میرا ایک بیٹا جس کی عمر اٹھارہ سال ہے۔ میٹرک میں دو بار فیل ہو چکا ہے۔ پہلے وہ پڑھائی میں ٹھیک تھا لیکن نویں کلاس میں آنے کے بعد سے بہت ہی ڈر اسمار بتا ہے ۔ کسی کے سامنے جانے سے کتراتا ہے، مہمانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکتا۔ اسے خود پر اعتماد نہیں ہے۔ وہ خود کو دوسروں سے کمتر سمجھتا ہے۔ برائے مہربانی کوئی عمل بتائیں کہ میر ابیٹا نارمل زندگی بسر کرے۔
جواب: عشاء کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سوره علق (پوری سورت پڑھ کر پانی پر دم کر کے اپنے بیٹے کو پلائیں اور اس کی قوت ارادی میں اضافے کے لیے اللہ تعالی کے حضور دعا کیجیے۔ یہ عمل کم از کم چالیس روز تک جاری رکھیں۔
بیٹی اداس رہتی ہے: سوال: میری بیٹی جس کی عمر تیس سال ہے۔ وہ ہر وقت اداس رہتی ہے۔ نفسیاتی ڈاکٹر سے علاج ہو رہا ہے ۔ معمولی سا فائدہ ہوا ہے۔ کتنی ہی خوش کر دینے والی بات ہو بیٹی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ اس کی منگنی ہو چکی ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ اس کے سسرال والے اس رویہ کو محسوس کر کے کچھ کہ نہ دیں۔ بعض اوقات بیٹی اپنی ان کیفیات پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ اسے ان کیفیات سے نجات ملے مگر وہ خود کو بے بس محسوس کرتی ہے۔ محترم بھائی ….! کوئی وظیفہ بتائیں کہ بیٹی کی اداسی ختم ہو جائے۔
جواب: بیٹی سے کہیں کہ وہ صبح اور شام اکیس
اکیس مرتبہ سورہ بقرہ کی آیات 173 کا آخری حصہ :
إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر
اپنے اوپر دم کرلے اور اپنی حالت میں بہتری کے لیے اللہ تعالی سے دعا مانگے۔ ہر جمعرات کو بیٹی کی طرف سے حسب استطاعت خیرات کر دیں۔
ناامیدی کا غلبہ :سوال: میرے شوہر کی کمپنی نامساعد حالات کی وجہ سے بند ہو گئی۔ اس کا انہیں بہت صدمہ ہوا۔ انہوں نے دوسری جگہ ملازمت کی کوششیں کیں لیکن کامیابی نہ ہوئی۔ اس کمپنی میں ان کے کئی ساتھی اب بر سر روزگار ہو چکے ہیں۔ اپنی بے روزگاری پر میرے شوہر تو کہتے ہیں میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا۔ میں نے ایسا کیا کیا۔ میرے شوہر نامیدی کی باتیں کرتے ہیں ۔ ان پر جمود طاری ہو گیا ہے۔ بہت مشکل سے ادھار لے کر گزر بسر ہو رہا ہے۔
کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے شوہر کو نا امیدی و مایوسی کے غلبہ سے نجات ملے۔ انہیں اچھی ملازمت مل جائے۔
جواب : صبح اور شام کے وقت اکیس اکیس مرتبه سوره انفال (08) کی آیت نمبر 2، تین تین مرتبه درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے اپنے شوہر کو پلائیں اور ان پر دم کر دیں۔
چیزیں توڑنا ، مارنا اور چیخنا:سوال: میرا بیٹا جس کی عمر بائیس سال ہے۔ گزشتہ دو سال سے پڑھائی چھوڑ کر سارا دن گھر میں پڑا رہتا ہے۔ بہت تنگ کرنے لگا ہے۔ وقت بے وقت بار بار کھانا مانگتا ہے ،اگر نہ دو تو خوب ہنگامہ کرتا ہے اگر بے وقت کھانا دے دیا جائے تو چند نوالے کھا کر باقی کھانا چھوڑ کر بڑبڑاتا ہوا اٹھ جاتا ہے۔
چیخنا چلانا اور چیزیں توڑنا اس کا روز کا معمول بن چکا ہے۔ ساری رات جاگ کر گزارتا ہے ، دن میں بھی چند گھنٹے سوتا ہے۔
جواب : ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ صبح ، شام ، رات ایک ایک ٹیبل اسپون شہر پر اکیس مرتبہ يَا رَبُّ الرَّحَبِيمِ يَارَبُّ الرَّحَبِيمِ يَارَبُّ الرَّحَييم يَا بَدِيعُ الْعَجَائِبِ بِالْخَيْرُ يَا بَدِيعُ
تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے بیٹے کو پلائیں۔
خواب میں ڈرنا: سوال: میری اہلیہ نے پانچ سال پہلے ایک خوفناک خواب دیکھا۔ اس کے بعد سے وہ خوف میں رہنے لگیں۔ پچھلے چند ماہ سے میری اہلیہ تقریب روز ہی ڈراؤنے خواب دیکھ رہی ہیں۔ خواب میں خود کو مرتے ہوئے، کسی کا خون اپنے ہاتھوں ہوتے ہوئے، اپنے بیٹوں کے ایکسیڈنٹ دیکھتی ہے۔
نیند کے دوران کسی وقت ان کے ہاتھوں کی۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اگست 2023
![]()

