Daily Roshni News

دعوت اسلامی ہالینڈ، نئے مرکز فیضان مدینہ روٹرڈیم کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا شاندار انعقاد

دعوت اسلامی ہالینڈ، نئے مرکز فیضان مدینہ روٹرڈیم

کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا شاندار انعقاد

سفیر پاکستان سلجوک تارڑ کی خصوصی شرکت۔۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) گزشتہ دنوں  بروز ہفتہ نوستمبر کو دعوت اسلامی ہالینڈ کے نئے مرکز فیضان مدینہ روٹرڈیم میں پروقار تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ تقریب میں مختلف  مکتبئہ فکر سے وابستہ شخصیات ، معروف تاجران کثیر تعداد  میں شریک ہوئے  جبکہ اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی سفیر پاکستان جناب سلجوک تارڑ تھے۔ متذکرہ تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی مقدس  کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے سید عامر عطاری نے کیا ،جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدتوں اور محبتوں کے پھول نعت کی صورت میں طارق عطاری نے پیش کئے۔اویس عطاری  نے دعوت اسلامی کے زیر انتظام و انصرام ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق شرکاء کو آگاہی فراہم کی بلخصوص، اسلامی کتب خانے ،ہر عمر کے خواتین و حضرات کے لئے تعلیمی درس و تدریس کے حوالے سے کی جانے والی  خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

حافظ فرحان سلیمان نے دعوت اسلامی ہالینڈ کی نوجوانوں کو ولندیزی (ڈچ) زبان میں دین اسلام کی اہم معلومات اور ان کی تفہیم  کے لئے کی جانے والی خدمات کا تذکرہ تفصیل سے کیا۔ برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان مبلغ دعوت اسلامی حاجی فوضائل رضا عطاری  نے فروغ ِ دین کے لئے دعوت اسلامی کی ہمہ گیر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں فیضان مدینہ میں دعوت ِ دین کی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے اس لئے آپ سب سے پہلے کی طرح مالی تعاون اور عطیات کی التماس  کی جاتی ہے۔ سفیر پاکستان جناب سجلوک تارڑ اپنے خطاب میں دعوت اسلامی کے منتظمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے کرم  دین اسلام کو مزید فروغ دینے کے لئے نوجوانوں کو متحرک کر یں۔

اجتماعی دعا کے بعد شرکائے تقریب کی تواضع ڈنر سے کی گئی۔

Loading