دعوت اسلامی ہالینڈ کا ہفتہ وار اجتماع
فرید الاسلام مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کیا گیا
مختلف اسلامی ممالک کے نوجوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت!!
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائند ہ خصوصی) گزشتہ دنوں بروز جمعتہ المبارک 9فروری 2024کو دعوت اسلامی ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام ہفتہ واراجتماع کا انعقاد فریدا لاسلام مسجد ایمسٹرڈیم میں کیا گیا۔ مذکورہ ہفتہ وار اجتماع میں مختلف اسلامی ممالک، پاکستان ، سرنام، افغانستان اور ترکیہ کے حضرات اور نوجوان شریک ہوئے۔
حاجی سرفراز عطاری نے ولندیزی (ڈچ) زبان میں شرکائے تقریب کو اسلام کی اہم معلومات فراہم کیں۔ اجتماع اختتام پر حاضرین کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔ دعوت اسلامی کے منتظمین کی جانب سے التماس کی گئی ہر جمعتہ المبارک کو شام ساڑھے سات بجے ہفتہ وار اجتماع اسی مسجد میں منعقد کیا جاتا ہے لہذا خود تشریف لائیں اور اپنے نوجوان بچوں کو بھی ہمراہ لائیں۔