دعوت اسلامی ہالینڈ کا ہفتہ وار اجتماع ، غیر مذہب
نوجوان دائرہ اسلام میں داخل، اس کا اسلامی
محمد عمر رکھ دیا گیا، حاضرین کی مبارکباد۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) دعوت اسلامی ہالینڈ گزشتہ کئی سالوں سے ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بلخصوص نوجوانوں کو دین اسلام کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد باقاعدگی سے کرنے میں مصروف عمل ہے۔ گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر انتظام و انصرام ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد فرید الا سلام مسجد ایمسٹرڈیم میں گیا گیا۔ رب کائنات کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعت کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول حاجی مجید سلیمان نے نچھاور کئے۔ مبلغ دعوت اسلامی حاجی سرفراز عطاری نے اپنے مخصوص انداز میں درود شریف کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈال کر شرکائے تقریب کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ منعقدہ اجتماع کے دوران ایک غیر مذہب نوجوان نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرکے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ نومسلم کا اسلامی نام محمد عمر رکھا گیا۔ اس پر مسرت موقعہ پر حاضرین محفل نے نو مسلم محمد عمر کو ڈھیروں مبارکبادوں ے۔کے ساتھ اسلام پر استقامت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔۔۔