Daily Roshni News

دعوت اسلامی ہالینڈ کے زیر اہتمام تین روزہ علمی نشست مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

دعوت اسلامی ہالینڈ کے زیر اہتمام

تین روزہ علمی نشست

23تا25جون 2023

مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم میں منعقد ہو گی۔

نیڈرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) نیدرلینڈ کے مختلف شہروں میں قائم مساجد اور اسلامی مراکز یورپ  میں پروان چڑھنے والی  نوجوان نسل کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنے کے لئے تقریبات منعقد کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی ہالینڈ بھی اپنی ایک  پہچان رکھی ہے۔ نوجوان نسل کی اسلامی  تعلیمات کے مطابق تربیت کی غرض سے اسلامی معلوماتی اجتماعات منعقد کرنے میں مصروف ہے۔ دعوت اسلامی ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام بروز جمعتہ المبارک23سے بروز اتوار25 جون 2023 تک تین روز ہ علمی نشست  مسجد فرید الاسلام  ایمسٹرڈیم میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس خصوصی علمی تقریب میں نوجوان کو ولندیزی (ڈچ) زبان میں رب کائبات کے پسندیدہ دین اسلام اور تعلیمات رسول ﷺ کے علمی خزانوں سے مالا مال کرنے کے لئے مستند مبلغین تربیتی خطابات فرمائیں گے۔ اس تین روزہ مدنی قافلے  کا آغاز بروز جمعہ 23 جون کو شام 18:00بجے کیا جائے گا۔ مذکورہ پروگرام میں نوجوانوں کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے  شرکت فرما کر قرآن فہمی سے اپنے ظاہر و باطن  کو یکساں منور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ تقریبات کے اختتام پر حسب معمول اجتماعی دعا کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ موجود پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading