دعوت اسلامی ہالینڈ کے زیر اہتمام
حج اور قربانی کے فضائل پر تقریب
فرید الاسلام مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کی گئی
نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔جاوید عظیمی) دعوت اسلامی ہالینڈ کے زیر اہتمام ہر ہفتے نوجوانوں کے لئے اسلامی معلومات پر مبنی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ ان اجتماعات میں ہالینڈ میں پیدا ہونے والے بچے جو ڈچ زبان مین گفتگو کرتے ہیں ان نوجوانوں کے فہم وادراک کے لئے مختلف اسلامی موضوعات پر ڈچ (ولندیزی ) زبان میں خطابات کئے جاتے ہیں تاکہ نوجوان اچھی طرح سمجھ کر ان پر عمل کریں ،گزشتہ دنوں اس سلسلے میں حج اور قربانی کے فضائل پر اجتماع کا انعقاد فرید الاسلام مسجد ایمسٹرڈیم میں جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا ۔مذکورہ علمی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کرنے کی سعادت حافظ مصطفٰے رضانے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالتﷺ میں فارس ابراہیم عطاری نے نعت کی صورت میں محبتوں کے پھول نچھاور کئے۔حاجی سرفراز عطاری نے حج اور قربانی کے فضائل پر ولندیزی زبان میں نوجوانوںکو انتہائی اہم معلومات فراہم کیں جن کونوجوانوں نے سنجیدگی سے سنا اور اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار بھی کیا ۔بعد ازاں پروگرام کے دوران روہیت
عطاری نے درود شریف کے فضائل بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ۔