بھارت کی ریاست بہار میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی عجیب حرکت پر دلہا بارات لے کر واپس لوٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹو کماری نامی دلہن نے رخصتی سے چند لمحے قبل شادی سے انکار کیا۔ اس نے مہمانوں اور باراتیوں کی موجودگی میں دلہا کو ’کالا‘ کہہ دیا۔
کٹو کماری نے پہلی بار دلہا کو شادی کی تقریب میں دیکھا اور حیران رہ گئی۔ اس نے کہا کہ یہ شخص کالا اور عمر میں بھی بہت بڑا ہے لہٰذا میں اس سے شادی نہیں کر سکتی۔
جب دلہن کے والدین نے بیٹی کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی۔
دلہن کے الفاظ پر باراتی سیخ پا ہوئے اور دلہا کو لے کر واپس روانہ ہوگئے۔ تقریب کیلیے کی گئی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔
بھارت میں ہونے والی شادیوں میں اس طرح کے عجیب و غریب واقعات ہونا معمول کی بات ہے۔ ان شادیوں میں کبھی کبار دلہا دلہن یا باراتوں میں معمولی بات پر جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں۔