(دل دریا سمندر)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔دل دریا سمندر۔۔۔ حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)ہمارے ملک میں اس شخص پر سکون_قلب حرام ہے ، جس کو اسلام اور پاکستان سے محبت نہ ہو – اسی طرح اپنے اسلاف سے وابستہ رہنے سے سکون ملتا ہے ، نہیں تو نہیں ___
آج اگر ہم ایک دوسرے کو معاف کر دیں اور ایک دوسرے معافی مانگ لیں ، تو ہمارا مستقبل سکون_قلب کے خزانوں سے بھر جائے گا – کمزور پر رحم کرنا باعث_تسکین ہوتا ہے – کہتے ہیں کہ اگر چڑیا مالک کے گھر میں پنجرے کے اندر بھوک سے مر جائے تو چڑیا کا بنانے والا آسمانوں سے قہر نازل کرتا ہے – اپنے سے کمتر کا خیال رکھنا سکون_قلب کا ذریعہ ہے – سکون_قلب مالک کا قرب ہے اور قرب_الہی کا واحد ذریعہ سجدہءشکر ہے ____
(دل دریا سمندر)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ