دنیائے ادب اور دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں شاندار شاعری۔۔
تحریر۔۔۔سید قمر عباس ہمدانی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ دنیائے ادب اور دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں شاندار شاعری۔۔۔ تحریر۔۔۔سید قمر عباس ہمدانی)دسمبر کی ٹھٹھرتی سردی میں شاعر کی شاعری کا اندازِ بیاں لفظوں کا چناؤ اور تانہ بانہ اتنا دلنشیں ہوتا ھے۔۔کہ دل اور ذہن پر اثرانداز ہوتا ہے۔۔کہ سننے اور پڑھنے والا بے ساختہ وااااأاہ کہہ اٹھتا ہے۔۔دلفریب دسمبر کی سرد راتوں کے مہکتے ہوئے سناٹے میں کسی کی یاد کو لفظوں کی لڑی میں پرو کر دسمبر کی بارش میں بھگو کر شاعر اپنے خیالی محبوب کی شان میں غزل نظم اور منتخب اشعار نثری شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔۔دسمبر کی شاعری میں محبوب کی محبت کے خواب وصل اور ہجر کےعذاب کو بیان کرتا ہے۔۔اپنے ستم گر محبوب کا لہجہ جون کا اور جذبات دسمبر کے لکھتا ہے۔۔شاعر محبوب کی بے وفائی اور کرب اپنے لفظوں میں بیان کرتے ہوئے قارئین اور سامعین کو دسمبر کی آغوش میں لے جاتا ہے۔۔محبوب کے بدل جانے اور محبوب کے لوٹ آنے کو دسمبر سے منسوب کرتا ہے۔۔دسمبر میں مختلف شعراء نے مختلف انداز میں شاعری کر کے دسمبر کی بڑی خوبصورت عکاسی کی ہے۔۔نجانے دسمبر کے مہینے کی ایسی کیا خاصیت ہے۔۔۔کہ ہر شاعر اپنے انداز میں دسمبر میں اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔۔۔کسی کی یاد میں آنسو بہانے اور کسی کی یاد میں گم ہو جانے کے لئے دسمبر کا مہینہ بنایا گیا۔۔دسمبر کی ٹھنڈی ٹھنڈی راتوں میں جب آپ کسی کے بارے میں سوچ کر اپنے ماضی میں کھو جاتے ہیں۔۔۔بھیگا بھیگا سا یہ دسمبر بھیگی بھیگی سی یہ تنہائی اور بھیگی بھیگی سی نم آنکھیں شاعر اپنی شاعری سے بہت خوبصورت انداز میں بیان کرتا ہے۔۔شاعر کے مزاج میں دسمبر کے مہینے میں شاعرانہ کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔۔۔ویسے تو شاعر کے لئے ہر موسم اس کے خیالی محبوب کے گرد گھومتا ہے۔۔۔بارش مست ہوا اور دسمبر کا یہ ظالم مہینہ محبت کے دریچوں میں کہیں ٹھہر جاتا ہے۔۔۔دسمبر کی شام میں گمنام ہو جاتا ہے۔۔۔دسمبر میں محبوب کے لوٹ آنے کی فریاد کرتا ہے۔۔اور اپنی محبت کی تکمیل چاہتا ہے۔۔دسمبر کی ٹھٹھرتی سرد راتوں میں محبوب کی سرگوشیوں کو یادوں کی شال اوڑھا کر شاعر کی شاعری کو ڈھال بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔۔۔اور اپنی رومانوی شاعری سے ہجر کے ماروں کا درد بیان کرتا ہے۔۔۔جانے یہ دسمبر اپنے ساتھ اداس شامیں کیوں لاتا ھے
جانے کیوں
نجانے کیوں ؟ یہ دسمبر اتنا اداس ہوتا ہے۔۔۔💖💕💕💕