دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ کیا گیا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نظارہ کیا گیا۔ سپر بلیو مون کی چند نایاب تصاویر جو دنیا بھر کے لوگوں نے نظارہ کرتے وقت بنائی ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چاند سپر بلیو مون کے باعث زیادہ بڑا اور زیادہ روشن ہے۔ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے جب کہ یہ اس سال کا پہلا سپر بلیو مون ہے جس کا چاند زیادہ بڑا، روشن اور چمکدار ہے۔