Daily Roshni News

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 3 وکٹ کیپرز قومی اسکواڈ میں شامل ہوں گے

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے 5 ٹی 20 میچوں کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں 3 وکٹ کیپرزکو شامل کیا گیا ہے۔

تجربے کار وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے ۔

حال ہی میں کراچی میں ختم ہونے والے ڈومیسٹک ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان جنہوں نے پشاور ریجن کے لیے 12 میچوں میں 44.73 کی اوسط سے 492 رنز اسکور کیے وہ 5 سال بعد دوبارہ پاکستان کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

27 سال کے وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے پاکستان کے لیے 3 ٹی 20 میں 40 رنز بنائے ہیں۔

چار سدہ کے صاحبزادہ فرحان کے علاوہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہونے والے قومی اسکواڈ میں تیسرے وکٹ کیپر اعظم خان ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کے فرزند 25 سال کے اعظم خان نے پاکستان کے لیے 5 ٹی 20 میں 7 رنز اسکور کیے ہیں۔

Loading