اسرائیل نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات سے اپنے زیادہ تر سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ احکامات اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے خلیجی ملک میں مقیم اسرائیلیوں کے لیے سفری انتباہ کو مزید سخت کرنے کی ہدایات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔