سوئٹزرلینڈ ، رانا شہزاد رفاقت نے محفل نعت اور روزہ داروں کے لئے افطار کا انتطام و انصرام کیا، کمیونٹی کی بھرپور شرکت ۔۔۔۔۔
سوئٹزرلینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔۔ سید علی جیلانی ) رمضان المبارک کا مہینہ ہر سال رحمت مغفرت اور نجات کی صدائیں لگاتا ہوا ہماری زندگی میں آتا ہے ہر طرف ایک نور کا سماں ہوتا ہے ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ساراسال جنت سجائی جاتی ہے اوررمضان آتے ہی جنت کہتی ہے کہ اے اللہ اس مہینے میں اپنے
بندوں کو میرے لیئے خاص کردے سوئٹزرلینڈ کی ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت رانا شہزاد شفقت کی جانب سے ایک شاندار افطار پارٹی و محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونیٹی نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے سید علی جیلانی نے کیا خوبصورت نعتوں کے گلدستے سید زین جیلانی خالد پنی اصباح حیدر محمد احمد اور ریاض الدین نے پیش کرکے لوگوں کے دل منور کیئے صاحبزادہ سید علی جیلانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ روزے کا اصل مقصد یہ ھے کہ آپ متقی اور پرہیزگار بنیں متقی کا مطلب یہ ھے کہ جہاں خدا آپ کو چاہتا ھے آپ وہاں ھونے چاہیئں اور جہاں خدا آپ کو نہیں چاہتا آپ وہاں نہیں ھونے چاہیئں متقی میں خوف خدا عمل قناعت اور اور آخرت کی تیاری کا عزم ھونا چاہیئے رانا شہزاد رفاقت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ھویئے کہا کہ اللہ نے مجھ پر کرم کیا اور میرے لیئے بڑا اعزاز ھے کہ آپ سب کے ساتھ افطاری کی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتوں کے گلدستے سنے خدا مجھے ھمت دے کہ ہر سال آپ کے لیئے افطار کا اہتمام کروں انھوں نے
انتظامیہ فہیم شہزاد چوھدری شہزاد انصر گھمن کا شکریہ ادا کیا
آخر میں درود و سلام کے بعد صاحبزادہ سید علی جیلانی نے
اجتمائی دعا کی
![]()



















