Daily Roshni News

ربیع الاول ، وجہ تخلیق کائنات کی ولادت پاک کا با برکت مہینہ،میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کا آغاز ہو جائے گا۔

                           ہالینڈ، ربیع الاول ، وجہ تخلیق کائنات کی ولادت پاک کا

 با برکت مہینہ، 24 اگست 2025 سے میلاد النبی ﷺ

کی تقریبات کا آغاز ہو جائے گا — !!

رپورٹ :۔۔۔۔محمد جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی)اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم ، وجہہ تخلیق کائنات ، خاتم الانبیاء ، سید المرسلین، احمد مجتبے ٰ، محمد مصطفےٰ ﷺکی ولادت با سعادت کا بابرکت  مہینےربیع الاول کا آغاز بروز اتوار 24 اگست 2025 سے ہو رہا ہے۔ امسال بھی ہالینڈ بھر کی مساجد اور اسلامی مراکز میں نبی کریم ﷺسے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کے لئے بارہ روزہ میلاد النبیٰﷺ کی پاکیزہ منزه محافل کا انعقاد کریں گے۔ اس سلسلے میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں ربیع الاول کی مناسبت سے پہلی با برکت تقریب 24 اگست کو ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن دی ہیگ کی مسجد میں بھی پہلی تقریب اسی دن اور تاریخ پر ہی ہوگی ۔  جامع مسجد نور الاسلام دی ہیگ نے  بارہ روزہ محافل میلاد النبیٰﷺ کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح دیگر مساجد اور اسلامی مراکز میں بھی نبی رحمتﷺ کی ولادت پاک کی خوشیاں منانے کے لئے جشن میلاد النبیٰﷺ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔

Loading