Daily Roshni News

رحمت العالمین کی شفاعت کیاہے۔۔۔انتخاب۔۔۔ محمد آفتاب سیفی عظیمی آسٹریا

رحمت العالمین کی شفاعت کیاہے

انتخاب۔۔۔ محمد آفتاب سیفی عظیمی آسٹریا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔۔ انتخاب۔۔۔ محمد آفتاب سیفی عظیمی آسٹریا)اکثر لوگ اس خوش فہمی میں ہیں کہ چاہے وہ قتل کرین چوری کریں کرپشن کرین لوگوں کا حق ماریں پھر بھی انھیں مسلم اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کا امتی ہونے کے سبب جنت کا حقدار مانا جائیگا

کیا اللہ عادل نہیں کیا رسول اللہ امانت دار صاوق اور مصنف نہیں کیا کوئی ایماندار عادل عدالت کا جج کسی ظالم کو کسی کی سفارش پر معاف کرسکتا ہے اور اگر کرتا ہے تو پھر کیا وہ عادل اور منصف کہلانے کا حقدار ہے ؟؟؟؟؟؟؟

کیا ایک فیل طالب علم کو  کسی  کی سفارش پر   پاس کرنے والے ٹیچر کو جاب پر رکھا جا سکتا ہے….

تو ہمارا رب جو عادل منصف ہے  اس سے ہمارے نبی جو رحمت اللعالمین ہیں کسی ظالم  شخص کی ا کیسے سفارش کرسکتے ہیں…

 حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے تو حضرت فاطمہ سے بھی یہی  فرمایا تھا کہ وہاں تمھیں میری اولادہونے کی وجہ سے کوئی رعایت نہیں ملے گی تمھارا بھی حساب ہوگا تیاری رکھو..آپ کی لاڈلی ترین بیٹی فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتیں تو ان کے ہاتھ کاٹے جاتے ارشاد رسول … حضرت لوط کی بیوی ، حضرت نوح کے بیٹے  کو کوئی استثنا نہیں ملا نہ ہی حضرت نوح کی سفارش قبول کی گئی

☠️👽. ایک عام  گناہگار کس طرح دعوی کرسکتا ہے .  کیا کوئی  رعایت نہیں .. البتہ یہ فرمایا گیا ہے سفارش پر پروموٹ کیا جاسکتاہے

 اگر اللہ اجازت دے جیسے.. 30 نمبروں سے فیل ہونے والے کو 3 نمبر دیکر 33 پرپروموٹ کیا جاتاہے مگر وہ پاس نہیں کہلاتا سفارشی ہی ہوتا ہے اس کا کوئی رینک اور انعام نہیں ہوتا…… لیکن پہلے 30 نمبر تو آئیں.صفر نمبر والوں کو پروموٹ نہیں کیا جاتا نہ بندوں کے حقوق غصب کرنے والے کو..  رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے تو بتایا کہایک جانور یعنی بلی پر ظلم کے سبب ایک عورت کو جہنم میں دیکھا.. جب جانوروں پر ظلم پر بجشش نہیں تو انسانوں پر ظلم پر کیسے ہوگی

انتخاب:محمد آفتاب سیفی عظیمی ویان اسٹریا

Loading

Leave a Comment