Daily Roshni News

روس اور الحاق شدہ یوکرینی علاقوں میں روسی صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری

روس کے مختلف ریجنز اور یوکرین کے الحاق شدہ علاقوں میں روسی صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔

11 مختلف ٹائم زونز میں ہونے والی ووٹنگ اگلے تین روز تک جاری رہے گی، صدارتی الیکشن میں کل 4 امیدواروں آمنے سامنے ہیں۔

روسی صدارتی انتخابات کے امیدواروں میں پوتن سمیت نکولائی خریطونوف، لیانید سولوستکی، ویلدیسلوف داونکوف شامل ہیں جبکہ صدر بننے کے خواہشمندپیوٹن مخالف اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

روسی صدارتی انتخابات میں میں 71 برس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جیت کے قوی امکان بتائے جا رہے ہیں، الیکشن جیت کر پیوٹن پانچویں مرتبہ صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔

اتوار کو پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا فوری اعلان کیا جائے گا، روس میں پہلی بار 29 علاقوں کے ووٹرز آن لائن ووٹ ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیت کیلئے امیدوار کو نصف سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، مقررہ ووٹ نہ ملنے پر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ تین ہفتے بعد ہوگا۔

Loading