Daily Roshni News

روس کا دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ

روس نے اوریل نیوکلیئر آبدوز کے ذریعے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔

روسی میڈیا کے مطابق یہ تجربہ بحیرہ برینٹس میں کیا گیا۔ نائن فورنائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔

گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانے والے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے 4  گنا بڑے ہیں۔

کہا گیا ہے کہ روس نے ہر جہاز کو 24 کروز میزائلوں سے لیس کیا ہے اور یہ انتہائی محفوظ تصور کیے جانے والے کیرئیر اسٹرائیک گروپ کو 500 کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینتے کلاس کثیر المقاصد آبدوز ہے جو سوویت دور کے بعد سے جہازوں کو نشانہ بنانے والی سب سے مؤثر آبدوز ہے۔

مشقوں کے دوران اس آبدوز نے نہ صرف فرضی دشمن کے لڑاکا طیاروں، ڈرونز، ریموٹ کنٹرولڈ کشتیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا بلکہ ساحلی تنصیبات اور  سمندر میں اہداف کو بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والوں میزائلوں سے تباہ کیا تھا۔

Loading