Daily Roshni News

زندگی میں جو چیزیں آپ کو پسند ہیں ،۔۔۔وہ آپ کی “شخصیت” پر اثر ڈالتی ہیں۔

زندگی میں جو چیزیں آپ کو پسند ہیں ،

وہ آپ کی “شخصیت” پر اثر ڈالتی ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پھولوں سے محبت

دل کو نرمی اور حساسیت بخشتی ہے،

چاند دیکھنے کی محبت

دل میں سکون پیدا کرتی ہے ،

بادلوں کو دیکھنے کا شوق

” وسیع تخیل ” پیدا کرتا ہے ،

تحریر سے محبت

جذبات کی تسکین کرتی ہے،

بچوں سے محبت

خوش مزاجی پیدا کرتی ہے،

بزرگوں کی صحبت سے محبت

دانشمندی اور بلوغت پیدا کرتی ہے،

مطالعہ سے محبت

شعور کو وسعت دیتی ہے،

سورج کے طلوع سے محبت

“امید ” پیدا کرتی ہے ،

بھلائی سے محبت

انسانیت پیدا کرتی ہے،

اور۔۔۔

روحانی رابطے پر یقین کرنے سے…!

آپ اپنے ہم خیال لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

Loading