Daily Roshni News

زینب عباس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے بھارتی وکیل نے پریزینٹر کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا

بھارتی وکیل وینیت جندال نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیا۔

مہمان نوازی کی روایات پامال کرنے پربھارتی وکیل نے شرمساری کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا اور ایکس پر بیان جاری کیا۔

وکیل وینیت جندال نے لکھا زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے  پر شکرگزار ہوں، ساتھ ہی وکیل نے اعلیٰ بھارتی حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کی۔

وینیت نے دعویٰ کیا کہ زینب کو بھارت سے نکالا گیا ہے جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کے ترجمان پہلے ہی زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وینیت جندال نے پریزینٹر زینب عباس پر بھارت مخالف ٹوئٹ کرنے کا پروپیگنڈہ کیا تھا، وینیت  نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ورلڈکپ کی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ چکی ہیں اور انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت خود بھارت چھوڑا ہے۔

Loading