Daily Roshni News

سائنسدانوں کا موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لئے نیا منصوبہ ۔ ۔ !!

سائنسدانوں کا موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لئے نیا منصوبہ ۔ ۔ !!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )واشنگٹن : ۔ سائنسدانوں نے موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لئے  ایٹماسفیئر میں برف پھیلانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

اس طریقہ کار کے تحت زمین سے 58 ہزار فٹ بلندی پر طیارے بھیجھے جائیں گے اور ایٹماسفیئر کے اوپری حصے پر برف کے ذرات اسپرے کئے جائیں گے۔

منصوبے کے۔مطابق یہ ذرات پانی کو جما کر بخارات کو گرین ہاؤس گیس میں بدلنے سے قبل ختم کر دیں گے۔ جو گیس کو خلا میں جانے سے روک کر زمین پر درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

برف کے ذرات پانی کو جمانے کے بعد زمین پر واپس گر جائیں گے۔ ایسا کرنے سے آبی بخارات کی زیادتی میں کمی آۓ گی اور اسٹریٹواسفئیر خشک ہو جاۓ گا جہاں پانی تپش کو رکھنے والی گیس میں بدل جاتا ہے۔

یہ منصوبہ امریکی خلائی ادارے ناسا اور نیشنل اوشیئنگ اینڈ ایٹماسفیئر ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

Loading