Daily Roshni News

سائنسدان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ،گولڈین، بنانے میں کامیاب : ۔

سائنسدان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ،گولڈین، بنانے میں کامیاب : ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انترنیشنل )سویڈن : سائنسدانوں کو یہ کامیابی گریفائٹ ایٹم کی اکلوتی تہہ کی مدد سے گریفین بنانے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ معجزاتی مٹیریل کے نام سے جانا جانے والا یہ مواد حیران کن طور پر مضبوط ہے۔ اور تانبے سے زیادہ بہتر انداز میں تپش اور بجلی منتقل کر سکتا ہے۔

گولڈین کو بھی اسی کلیے کے تحت تشکیل دیا گیا۔ محققین نے سونے کو اتنا پھیلایا ہے جس سے اسکی موٹائی ایک ایٹم کی تہہ جتنی ہو گئی ہے۔ اور گریفین کی طرح سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل اسکو متعدد نئی خصوصیات سے نوازتا ہے جو مستقبل میں اہم دریافتوں کا سبب بن سکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ مٹیریل کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بدلنے سے لیکر پانی صاف کرنے تک اور مواصلاتی ٹیکنالوجی سمیت ہر چیز میں کار گر ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیسا کے آپ جانتے ہیں۔ کہ سونا ایک دھات ہے۔ لیکن اگر اسکی موٹائی ایک ایٹم کی تہہ کی ہو جاۓ تو سونا سیمی کنڈکٹر بن سکتا ہے۔

Loading