سائنسی نعت شریف
شاعر۔۔۔ناصر نظامی
چاند کے سینے کو دو ٹکڑے کیا ہمارے رسول نے
چاند پہ جانے کا تصور دیا ہمارے رسول نے
برقی لہروں کا چو پایہ نام تھا جس کا براق
اپنے ساتھ اڑا کے لے گیا ان کو سوئے افلاک
پہلے خلائی سفر کا معجزہ کیا ہمارے رسول نے
روشنی کی رفتار سے زیادہ تھی اس کی رفتار
ایک ہی پل میں عرش بریں پر جا پہنچے سرکار
راکٹ کی ایجاد کا نظریہ دیا ہمارے رسول نے
روشنی کی رفتار ہے ایک لاکھ چھیاسی ہزار
روشنی کی طاقت سے ہو گا دنیا کا کاروبار
بجلی کی دریافت کا نکتہ دیا ہمارے رسول نے
وضو کا پانی ابھی رواں تھا گرم ابھی تھا بستر !
ہلتی تھی زنجیر ابھی!! لوٹ بھی آئے گھر پر !!!
کمپیوٹر سازی کا عندیہ دیا ہمارے رسول نے
آپ کے دل کو جبرائیل نے زم زم سے ہے دھویا
سینے سے ہے دل کو نکالاپھر سینے میں سمویا
دل کی سرجری کا مظاہرہ کیا ہمارے رسول نے
اطہر و طیب اور منزہ تھی آپ کی کایا
آپ خدا کا نور تھے ! نور کا ہوتا نہیں ہے سایہ
عرش پہ جا کے رب کا نظارہ کیا ہمارے رسول نے
کلمہ طیبہ آدم کو تھا روز ازل سے یاد
پڑھا نہ جب تک صلی علی نہ سنی گئی فریاد
آدم کی بخشش کا وسیلہ کیا ہمارے رسول نے
ناصر نظامی
ایمسٹر ڈم ہالینڈ
11 – 06 – 2021