Daily Roshni News

سائنس دان سمجھنے والے افراد

سائنس دان سمجھنے والے افراد

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سپرائٹ کی بوتل میں نمک ڈال کر اوپر آتی جھاگ کو دیکھ کر اپنے آپ کو سائنس دان سمجھنے والے افراد اور وہ خواتین جو لان کے سادے سوٹ پہ 120 روپے گز والی  دو رنگی لیس لگا  کر ماریہ بی اور ثناء سفیناز کو اپنی طرف سے ٹف ٹائم دے رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

وہ نئی نویلی دلہنیں جو ناشتے میں شوہر کے لیے انڈہ اور بریڈ بنا کر سمجھتیں ہیں کہ انہوں نے گھر مکمل سنبھال لیا ہے ۔۔۔۔

۔

وہ تمام افراد جو جمعے کو واٹس ایپ پہ اسلامی اسٹیٹس لگا کر سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جنت الفردوس میں جانے کا راستہ ہموار کر لیا ہے ۔۔۔

۔

وہ ویلے افراد جو محلہ میں تین مرلہ کا سنگل سٹوری مکان سیل کروانے کے بعد اپنی بیٹھک میں پراپرٹی ڈیلر کا دفتر کھول کر اپنے آپ کو ملک ریاض سمجھنا شروع ہو چکے ہیں ۔۔۔

وہ نوجوان لڑکیاں جو اپنے موٹے ناک کو چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کرتی ہیں ۔۔۔۔

۔

وہ بزرگ حضرات جو مسجد میں بچوں کو اٹھا کر پیچھلی صفوں کی طرف ایسے پھینکتے ہیں جیسے سبزی والا گاہک کو متاثر کرنے کے لیے ایک آدھ گلا سڑا ٹماٹر اپنے پیچھے کی جانب پھینکتا ہے ۔۔۔۔۔۔

۔

وہ چھٹی / ساتویں کلاس کے طالب علم جو نئے سوئچ پہ تار لگا کر خود کو الیکٹریکل انجینئر سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔

۔

وہ افراد جنہوں نے اپنے موبائل فون پہ چار قسم کے وی پی این ڈاؤن لوڈ کر رکھے ہیں اور رِنگ ٹون یہ لگائی ہوئی ہے ۔۔۔۔ کرم مانگتا ہوں ۔ عطاء مانگتا ہوں ۔۔۔۔

۔

وہ آٹھویں پاس انکل جو عبقری دواخانے کے

نسخے یاد کر کے اپنے نام کے ساتھ مستند حکیم لگا رہے ہیں ۔اور اپنے آپ کو حکمت کا بادشاہ سمجھتے ہیں ۔۔۔۔

۔

وہ خواتین جو ساس کے رتبے تک پہنچ چکی ہیں اور یہ بات ماننے سے پکی انکاری ہیں کہ بہو جب میکے رہ کر آتی ہے تو نیا سوٹ پہن کر  کہتی ہے کہ امی نے دیا ہے ۔ ان خواتین کا ماننا ہے کہ یہ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ۔۔۔۔

۔

وہ نندیں جو بھابھی کی غیر موجودگی میں اس کے کمرے کی پھّولا پھُلاریاں کرتی ہیں ۔۔۔

۔

اِن سب سے عرض ہے کہ پیج کی گروتھ کم ہورہی ہے

لہذا اپنے دوستوں کو انوائیٹ کریں اور پیج کی پوسٹس کو زیادہ سے زیادہ شئیر اور لائیک کریں تاکہ ہمارا پیج فیس بک کی دنیا میں جگمگاتا رہے۔۔

شکریہ

Loading