Daily Roshni News

سابق فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی آج سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ،

سابق فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی آج سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ،

پیرس۔    فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک)         نِکولا سرکوزی فرانس کے سابق صدر ہیں جنھیں پہلی بار قید کی سزا سنائی گئی ہے، اس اعتبار سے یہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔ سابق فرانس صدر نِکولا سارکوزی کو ۲۵ ستمبر ۲۰۲۵ کو عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے، سرکوزی پانچویں جمہوریہ  کے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جنھیں عملی طور پر قید کی سزا ملی ہے۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ 2007 کی صدارتی مہم کے دوران انہوں نے مرحوم لیبیائی آمر معمر قذافی سے غیر قانونی انتخابی فنڈز حاصل کیے۔

سرکوزی کو پیرس کے جنوب میں واقع تاریخی لا سانتے جیل میں رکھا جائے گا۔ یہ جیل 1867 میں تعمیر ہوئی اور کئی معروف شخصیات یہاں قید رہ چکی ہیں۔

یہی جیل مشہور شاعر گیوم اپولینیر کے لیے بھی یادگار رہی، جنہوں نے یہاں قید کے دوران ایک نظم لکھی تھی۔ 2014 سے 2019 تک اس جیل کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ،

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو تحفظ کی خاطر علیحدہ سیل میں رکھا جائے گا۔اور انہیں حفاظت کے لئے تین محافظ دیے جائیں گے جب بھی وہ اپنے سیل سے باہر نکلیں گے ،  سیل کا رقبہ 9 مربع میٹر ہے، جس میں بیڈ، شاور، ٹوائلٹ، چولہا اور میز شامل ہیں۔ انہیں ٹی وی یا ریفریجریٹر رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، البتہ فون کالز صرف منظور شدہ نمبروں پر ہی ممکن ہوں گی۔سرکوزی کو ہفتے میں تین بار ملاقات کا حق دیا گیا ہے۔تمام قیدیوں کی طرح وہ بھی روزانہ ایک گھنٹہ واک یا ورزش کر سکیں گے۔

فرانسیسی وزیرِ انصاف جیرالڈ دارماناں نے کہا ہے کہ وہ خود لا سانتے جیل کا دورہ کریں گے تاکہ سرکوزی کی سلامتی اور سہولتوں کا جائزہ لیا.   رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading