Daily Roshni News

سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس 14 ستمبر کو ہو گی۔

ہالینڈ، سالانہ سیرت النبیﷺ کانفرنس، 14 ستمبر 2025

 بعد نماز ظہر پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں

منعقد ہو گی ۔ محبان رسولﷺ کو دعوت خاص دی جاتی ہے۔

ہالینڈر(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی )اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم ، خاتم الانبیاء ، سید المرسلین، احمد مجتبے ، باعث تخلیق کا ئنات حضرت محمد ﷺکی ولادت پاک کا بابرکت مہینہ ربیع الاول اپنی  پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ اس پرنور

رحمتوں سے معمور مہینے میں عشاقان رسول ﷺمساجد اوراسلامی مراکز میں میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی ہالینڈ میں  خاص مقام رکھنے والے حضرات چوہدری عامر یوسف، سید شیر از اکرم اور راجہ سجاد حیدر مشترکہ طور پر دوسری سالانہ سیرت النبیٰﷺ کا انعقاد بروز اتوار 14 ستمبر 2025 بعد نماز ظہر پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع میں میں انعقاد کر رہے ہیں ۔ متذکرہ سیرت النبیﷺ کانفرنس میں مقامی علمائے کرام مولانا یاسر قادری، سید اسرار حسین گیلانی جبکہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئےمعزز مہمان معروف عالم دین ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری اپنے علمی، فکری انداز میں سیرت پاک ﷺکے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ مقامی نعت خواں صادق بٹ اور چوہدری سعید مہر بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں نعتوں کے گلدستے پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ منتظمین کی جانب سے اس بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے  کمیونٹی  کے حضرات کو دعوت خاص دی جاتی ہے۔  پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تو اضع لنگر  محمدی سے کی جائے۔

مزید معلومات کے کے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading