سالانہ عرس ِ مبارک بابا تاج الدین ناگپوری ؒ کی بابرکت تقریب
مراقبہ ہال آسٹریا کے زیر اہتمام 26اگست2023کو ویانا میں
منعقد ہو گی، جاوید عظیمی (ہالینڈ) مہمان خصوصی ہوں گے۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) سلسلہ عظیمیہ کے بانی و امام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء کے نانا باباتاج الدین ناگپوریؒ کے سالانہ عرس مبارک کی بابرکت تقریب پہلی بار ویانا میں مراقبہ ہال آسٹریا کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 26اگست 2023کو شام سات بجے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہو گی۔مراقبہ ہال آسٹریا کے کو آرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی زیر نگرانی ہونے بجے مقامی ریس والی اس بابرکت تقریب کے نگران مراقبہ ہال ہالینڈمحمد جاوید عظیمی مہمان خصوصی ہو ں گے۔ تقریب میں مقامی نعت خواں بارگاہ رسالت مآبﷺ میں نعتوں کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں کے پھول نچھاور کریں گے، علمائے کرام صاحب عرس کی سوانح حیات پر روشنی ڈالیں گے جبکہ جاوید عظیمی ذکرِجہر اور مراقبہ کرنے اور کرانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس بابرکت تقریب میں شرکت کرنے کے خواہش مند حضرات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے مزید تفصیلات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔