Daily Roshni News

سالانہ میلاد النبیﷺ2023کی بابرکت تقریب کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہو گی۔

سالانہ میلاد النبیﷺ2023کی بابرکت تقریب

پندرہ اکتوبر کو کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہو گی۔

چیف کو آرڈینیٹر میاں عاصم محمود اظہار ِخیال کریں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) خاتم الانبیاء سید المرسلین ،احمد مجتبےٰ  محمد مصطفےٰﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی منانے کے لئے مساجد اور اسلامی مراکز میں میلاد النبیﷺ کی تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی  نسبت سے علمی ،ادبی روحانی سلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام میلاد النبیﷺ کی پروقار روحانی تقریب بروز اتوار15اکتوبر2023کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔ متذکرہ تقریب میں نعت خواں حضرات اور علمائے کرام بارگارسالت مآبﷺ میں اپنے اپنے اندر اوربساط کے مطابق حاضری پیش کریں گے  جبکہ پروگرام کے چیف کو آرڈینیٹر میاں عاصم محمود بھی خصوصی  اظہار خیال کریں گے۔ محمد جاوید عظیمی  کی زیرِصدارت ہونے والی اس تقریب میں علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔پروگرام میں شرکت کے لئے کمیونٹی کے معزز خواتین وحضرات اور نوجوانوں کو دعوت خاص دی جاتی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کی خدمت می لنگرِ محمدی پیش کیا جائے گا۔

Loading