سالانہ پروگرام
جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں تزک و اختشام سے
منعقد کیا جائے گا،شرکت فرمائیں۔
ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔جاوید عظیمی ) ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقعہ پر جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام سالانہ صبح بہاراں کا بابرکت پروگرام بروز بدھ ستائیس ستمبر 2023کو صبح پانچ بجے منعقد ہو گا۔ مذکورہ پروگرام میں شرکت فرما کر خاتم الانبیاء کی ولادت پاک کی بابرکت پرنور ساعتوں کو سمیٹنے کی سعادت حاصل کریں۔ صبح پانچ بجے مسجد میں جمع ہو کر اجتماعی طور پر بار گار رسالت مآبﷺ میں درود و سلام کے نذرانے بھجیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور ، محبوب مکرم کے صدقے سے خصوصی مناجات پیش کریں۔
نماز فجر کے بعد حاضرین کی خدمت میں منتظمین کی جانب سے خصوصی میلاد ناشتہ پیش کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔