Daily Roshni News

سالِ نو تجدیدِ عہد کا دن۔۔شاعر۔۔۔ سلیم خان

سالِ نو تجدیدِ عہد کا دن

شاعر۔۔۔ سلیم خان

نیاسال نئی امنگوں اور

نئے جذبوں کے ساتھ

تجدیدِ عہدِ محبت

کی نئی راہیں کھولے

ہماری خوشیوں کے

راستوں پر

نئے سفر کی

باہیں کھولے

ہمیں خوش آمدید کہنے

منتظر ہیکہ آؤ

اس سالِ نو سے

تجدیدِ عہدِ محبت

کا ایک نیا سفر شروع کریں

اور اپنے اپنے الگ الگ

راستوں کو ایک ہی منزل کا

راستہ بنائیں

جوخلش تہہِ دل ہے

جو شکوے ابھی تک

لبِ زبان نہیں آسکے

انھیں کہیں دل میں دبا کر

ہمیشہ کے لیئے بھلا دیتے ہیں

اور پھر

تجدیدِ محبت کا

اک نیا سفر پھر سے

شروع کرتے ہیں

سال نو پھر آیا ہے

تو چلو

کہیں دور نکلتے ہیں

ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر

چاند تاروں کو مسخر کرتے ہیں

نئی منزلوں کے لیئے سفر کرتے ہیں

سلیم خان

کراچی پاکستان

پرانی ڈائری سے ایک یاداشت

Loading