کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر کپتان بننے پر عائد پابندی ختم کردی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسر نو جائزہ لینے کے بعد سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر لگائی گئی پابندی ساڑھے 6 سال بعد ختم کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائراور لیگ کرکٹ میں متحرک ڈیوڈ وارنراب کپتان بن سکیں گے جب کہ ڈیوڈ وارنر بی بی ایل میں بھی سڈنی تھنڈر کی کپتانی کرنے کے اہل ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنرنے تمام معیارپورےکیے جس پر تین رکنی پینل نے پابندی اٹھائی۔
ڈیوڈ وارنر نے بھی کنڈکٹ کمیشن کو بیان دیا جب کہ پیٹ کمنز، اینڈریومیکڈانلڈ، گریگ چیپل، لیزاستھالیکر اور کین ولیمسن نےسماعت میں کریکٹرریفرنس دیے۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی لگی تھی اور اس وقت کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔