ستمبرکامہینہ آسمان پر بڑی انقلابی تبدیلیاں لے کر آ رہا ہے ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) 7 ستمبر کو برج دلو میں چاند گرہن ہو گا ۔ 21 ستمبر کو برج سنمبلہ میں سورج گرہن ہو گا ۔ اس کے علاؤہ تمام تیز رفتار سیارے برج تبدیل کریں گے ۔ مریخ 13 ستمبر کو برج میزان میں داخل ہو گا ۔ 14 ستمبر کو زہرہ برج اسد میں آئے گا اور 16 ستمبر کو شمس برج سنمبلہ میں جلوہ گر ہو گا ۔ چاند گرہن ، سورج گرہن اور سیاروں کی تبدیلی ہر لگن برج کی زندگی پر اپنے خاص اثرات ڈالیں گی جیسے کہ👇
#برج_حمل ( Aries Lagan )
#ستمبر_کا_آغاز آپ کے لئے نئے جوش اور منصوبوں کے ساتھ ہو گا ۔ مگر ساتھ ہی 7 ستمبر کا چاند گرہن برج دلو میں آپ کے گیارہویں گھر کو متاثر کرے گا ۔ اس سے دوستوں ، تعلقات اور خواہشات کے معاملات میں کچھ جھٹکے یا مایوسیاں آسکتی ہیں ۔ کوئی پرانا تعلق ٹوٹ سکتا ہے یا کسی کی حقیقت آپ کے سامنے آ سکتی ہے ۔ اس وقت اپنی سوچ اور اعتماد کو کمزور نہ ہونے دیں ۔
#سیارہ_مریخ_13 ستمبر کو برج میزان میں داخل ہو گا اور یہ آپ کے زائچہ میں ساتویں گھر کو روشن کرے گا ۔ ازدواجی زندگی اور پارٹنرشپ میں گرمی اور کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ رشتوں میں توازن اور صبر آپ کے لئے کامیابی کی کنجی ہے ۔ اگر آپ ضد یا غصے میں فیصلے کریں گے تو تعلقات بگڑ سکتے ہیں ۔
#سیارہ_زہرہ_14 ستمبر کو برج اسد میں داخل ہو گا اور یہ آپ کے زائچہ میں پانچویں گھر کو متاثر کرے گا ۔ یہ وقت محبت ، رومانوی تعلقات اور خوشی کے لمحات کے لئے بہترین ہے ۔ دل کی دھڑکنیں تیز ہوں گی اور نئے تعلقات کے مواقع سامنے آئیں گے ۔ اولاد اور تعلیمی معاملات میں بھی خوشی کی لہر رہے گی ۔
#سیارہ_عطارد_15 ستمبر کو تحت الشعاع حالت کے ساتھ برج سنمبلہ میں داخل ہو گا ۔ اس وقت ذہنی دباؤ اور فیصلوں میں الجھن بڑھ سکتی ہے ۔ جلدبازی سے گریز کریں اور کسی بڑے معاہدے پر دستخط نہ کریں ۔
#سورج_17_ستمبر کو برج سنمبلہ میں داخل ہو گا اور پھر 21 ستمبر کو سورج گرہن بھی اسی گھر (چھٹے گھر) میں ہو گا ۔ یہ آپ کے کام ، صحت اور روزمرہ کے معاملات پر براہِ راست اثر ڈالے گا ۔ ملازمت پیشہ افراد کے لئے دباؤ بڑھے گا ، دشمن یا حاسدین متحرک ہوں گے لیکن آپ محنت اور نظم و ضبط سے سب پر قابو پا سکتے ہیں ۔
#مالی_معاملات_کے حوالے سے ستمبر مہینے کے پہلے حصے میں اخراجات اور دباؤ بڑھ سکتا ہے مگر وسطِ ستمبر کے بعد نئے مواقع سامنے آئیں گے ۔ یوٹیوب ، سوشل میڈیا ، فری لانسرز اور کاروباری افراد کے لئے یہ وقت فائدہ مند ہے لیکن شراکت داروں کے ساتھ احتیاط ضروری ہے ۔
#صحت_کا_خاص خیال رکھیں ، خاص طور پر معدہ اور اعصاب سے متعلق مسائل سر اٹھا سکتے ہیں ۔ 21 ستمبر کے سورج گرہن کے اثرات خاص طور پر صحت پر آئیں گے ۔ معمولی بیماریوں کو بھی نظرانداز نہ کریں ۔ ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی سے بچیں ۔
#یا_حیی_یا_قیوم_برحمتک_استغیث کثرت سے پڑھتے رہیں ۔ ہر گرہن پر اور بدھ ، جمعہ کے دن حسب توفیق کسی حقدار کی مدد کرتے رہیں
اللّٰہ پاک آپ کے رشتوں میں محبت ، آپ کے دل میں سکون اور آپ کی زندگی میں خوشحالی عطا فرمائے #آمین_ثم_آمین🤲❤️
اگر آپ بھی معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ ستمبر کا مہینہ آپ کے لئے کیسا رہے گا اور ماہ ستمبر میں اسم اعظم ، دعا ، صدقہ کے متعلق جاننا چاہتے ہیں تو کومنٹس میں اپنا لگن برج لکھیں یا اپنی اصل تاریخ پیدائش ، وقت پیدائش ، شہر پیدائش لکھیں 💥🌠
#Astrologer_Numerologist_Gemologist_Vastu_and_Astrological_Remedies_Expert_0306_5535552