ہالینڈ، سفیر پاکستان سید حیدر شاہ کی کمیونٹی سینٹر
دی ہیگ آمد پر میاں عاصم محمود نے پھولوں کا
گلدستہ پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی) سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے لئے نو متعین سفیر پاکستان سید حیدر شاہ بروز اتوار 30 مارچ 2025 نماز عید الفطر کی ادائیگی کے لئے پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ پہنچے تو متحرک سماجی شخصیت ، معروف تاجر اور ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمودنے اپنے ساتھیوں میاں عمران ،چوہدری اکرام الحق جاوید بٹ پیارا، چوہدری الیاس اور فیصل منظور کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے پُرتپاک استقبال کیا اور بطور سفیر تعیناتی پرمبارکباد بھی پیش کی۔ یاد رہے کمرشل سیکرٹری شفیق حیدر ورک بھی سفیر پاکستان کے ہمراہ تھے ۔