Daily Roshni News

سفیر پاکستان نے لیڈشینڈم فوربرگ کا دورہ کیا اور میئر مسٹر مارٹین ولیم فْروم سے ملاقات کی۔

ہالینڈ  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  نمائندہ  ۔۔۔۔۔ میاں عاصم محمود  )اس موقع پر تعلیم، کھیل، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سفیر شاہ نے میئر کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات، تجارتی روابط، نیدرلینڈز کی ترقی میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار اور مستقبل میں تعاون کے امکانات خصوصاً اعلیٰ تعلیم اور ہنر کی ترقی کے میدان میں آگاہ کیا۔ انہوں نے میئر کو دعوت دی کہ وہ سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ مختلف کمیونٹی پروگراموں میں شریک ہوں تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو انضمام کے طریقۂ کار اور اعلیٰ تعلیم، زراعت اور کاروبار کے شعبوں میں مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔

مسٹر فْروم نے لیڈشینڈم-فوربرگ میونسپلٹی میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ساتھ ایک ملاقات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ دورہ سفارتخانے کی اُن سرگرمیوں کا حصہ تھا جن کا مقصد پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان روایتی اور غیر روایتی تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنا ہے

Loading