Daily Roshni News

سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات سے آگاہی کیلئے…مرکزی ویب سائٹ کا لنک اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل پر لگا دیا گیا

سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات سے آگاہی کیلئے

 مرکزی ویب سائٹ کا لنک اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل پر لگا دیا گیا۔جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)علمی ادبی روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سلسلہ عظیمیہ کے بانی امام سید نا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاء  رحمۃ اللہ نے  سلسلے کی بنیاد خاتم الانبیاء سید المرسلین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصی اجازت سے  1960 میں اپنے دست مبارک سے رکھی حضور قلندر بابا اولیاء 27 جنوری  1979 کووصال ہو گیا آپ  رحمۃ اللہ کے وصال کے بعد آپ کے شاگرد رشید عصر حاضر کے معروف صوفی بزرگ الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب سلسلے کی تعلیمات جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا تسلسل ہیں انہیں فروغ دینے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں اس محنت اور جہد مسلسل کے باعث آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سلسلہ عظیمیہ کے 100کے قریب روحانی اسکول مراقبہ ہالز کے نام سے خاتم الانبیاء کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے مصروف عمل ہیں جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سلسلہ عظیمیہ قرآن فہمی کے لئے انتہائی منظم اور قرینے سے اپنی خدمات  سر انجام دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کی بدولت عوام الناس قرآن کی تعلیمات کا ادراک کرنے کے لئے تقریبات میں شرکت کرتے ہیں جاوید عظیمی نے ایک موقع پر کہا جو خواتین و حضرات کسی بھی وجہ کے باعث تقریبات میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں ان کے لئے سلسلہ عظیمیہ نے مرکزی ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے اس  کے ذریعے سلسلے کی تعلیمات سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں جاوید عظیمی نے میڈیا کے نمائندگان کو اس سلسلے میں مزید بتایا کہ مذکورہ مرکزی ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لئے اور آسان بنا دیا ہے وہ اس طرح کے سلسلہ عظیمیہ کی ویب سائٹ کا لنک آن لائن اردو اخبار ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر لگا دیا ہے اگر کوئی  قاری ڈیلی روشنی کا وزٹ کر رہا ہو تو بائیں جانب  سلسلہ عظیمیہ کے نام سے موجود کیٹیگری کو کلک کرکے براہ راست سلسلہ عظیمیہ کی مرکزی ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتا ہے مذکورہ ویب سائٹ پر آپ حضور قلندر بابا اولیاءرحمۃ اللہ مرشد کریم المعروف حضور ابا جی  کے فرمودات اور ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی بھائی جان کے خطبات جبکہ سلسلے کی تعلیمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں مندرجہ ذیل میں اخبار کا  لنک دیا جا رہا ہے

www.dailyroshninews.com

Loading

Leave a Comment